Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جنگ کے اور غبار (آلود ہو جانے) کے بعد غسل کرنا۔
حدیث نمبر: 1219
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب خندق کے دن (جنگ سے) لوٹے اور اپنے ہتھیار رکھ دیے اور غسل فرمایا تو جبرائیل علیہ السلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر غبار جما ہوا تھا۔ جبرائیل علیہ السلام نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیار رکھ دیے حالانکہ میں نے ابھی تک نہیں رکھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اب کدھر (جانا چاہیے) جبرائیل علیہ السلام نے کہا اس طرف اور بنی قریظہ کی طرف اشارہ کیا۔ ام المؤمنین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پھر (اسی وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس طرف چل دیے۔