مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الاحزاب میں) فرمانا: ”مومنوں میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ انھوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس کو پورا کر دیا اور بعض ایسے ہیں کہ وہ اپنا کام پورا کر چکے (شہید ہو گئے) اور بعض ایسے ہیں کہ وہ منتظر ہیں اور انھوں نے (عہد الٰہی میں) کچھ تبدیلی نہیں گی“۔
حدیث نمبر: 1215
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ جب قرآن مجید متفرق پرچوں سے (نقل کر کے) مصحف میں لکھا گیا تو سورۃ الاحزاب کی آیت (23) مجھے نہ ملی۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسے پڑھتے ہوئے سنتا تھا۔ پس میں نے اسے نہ پایا مگر خزیمہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس جن کی شہادت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مردوں کی شہادت کے برابر قرار دیا تھا، وہ آیت یہ تھی ”مومنوں میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ انھوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اس کو پورا کر دیا اور بعض ایسے ہیں کہ وہ اپنا کام پورا کر چکے (شہید ہو گئے) ....۔“