مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
صبح و شام کے وقت اللہ کی راہ میں چلنا اور جنت میں ایک کمان برابر جگہ کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 1208
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں صبح و شام چلنا تمام دنیا اور جو کچھ اس میں ہے، ان سب سے بہتر ہے۔“