مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
جہاد کی فضیلت اور جنگی حالات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1204
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کی کہ مجھے کوئی ایسی عبادت بتائیے جو ثواب میں جہاد کے برابر ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تو ایسی عبادت نہیں پاتا۔“ (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو ایسا کر سکتا ہے کہ جب مجاہد (جہاد کے لیے) نکلے تو تو اپنی مسجد میں (نماز پڑھنے) کھڑا ہو جائے اور سستی نہ کرے اور برابر روزہ رکھنا شروع کر دے اور ترک نہ کرے؟ اس نے عرض کی کہ بھلا ایسا کون کر سکتا ہے؟