Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
وصیتوں کا بیان
اگر کوئی شخص کوئی زمین یا کنواں وقف کرے اور اپنے لیے یہ شرط کر لے کہ مثل دوسرے مسلمانوں کے وہ بھی اس سے فائدہ اٹھائے گا۔ تو یہ درست ہے۔
حدیث نمبر: 1202
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ جب محاصرہ میں آ گئے تو وہ بلندی پر چڑھ کر باغیوں کے سامنے آئے اور کہا کہ میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں اور یہ قسم میں صرف اصحاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتا ہوں کہ کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جو شخص رومہ (نامی) کنواں خرید لے (اور مسلمانوں کے لیے وقف کر دے گا) اسے جنت ملے گی۔ تو میں نے اسے خریدا (اور وقف کر دیا) کیا تم نہیں جانتے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: جو شخص غزوہ تبوک میں مجاہدین کو سامان جنگ مہیا کر دے۔ اسے جنت ملے گی۔ تو میں نے سامان مہیا کر دیا۔ (راوی) کہتا ہے کہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عثمان رضی اللہ عنہ کی تصدیق کی۔