مختصر صحيح بخاري
شروط کے بیان میں
عقد نکاح کے وقت مہر میں شرطیں کرنا۔
حدیث نمبر: 1189
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب شرطوں میں پورا کرنے کی زیادہ مستحق وہ شرط ہے جس کے ذریعے سے تم نے شرمگاہوں کو (اپنے اوپر) حلال کیا ہو۔“