مختصر صحيح بخاري
صلح کا بیان
جو شخص لوگوں کے درمیان صلح کرا دے وہ جھوٹا نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 1184
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص لوگوں کے درمیان صلح کروانے کے لیے کسی اچھی بات کی چغلی کھائے یا اسی سلسلہ کی اور کوئی اچھی بات کہہ دے وہ جھوٹا نہیں ہے۔“