مختصر صحيح بخاري
ہبہ کے بیان میں
مرد کا اپنی بیوی کو تحفہ دینا اور بیوی کا اپنے شوہر کو۔
حدیث نمبر: 1162
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اپنی ہبہ کی ہوئی چیز کو واپس کر لے وہ مثل اس کتے کی ہے جو اپنے قے کر کے پھر کھا لے۔“