مختصر صحيح بخاري
غلاموں کو آزاد کرنے کا بیان
جب کسی شخص کے پاس اس کا خادم کھانا لائے۔
حدیث نمبر: 1148
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی شخص کے پاس جب اس کا خادم کھانا لائے تو اگر وہ اس خادم کو اپنے ساتھ نہ بٹھائے تو چاہیے کہ ایک لقمہ یا دو لقمے یا ایک نوالہ یا دو نوالے اس کو ضرور دیدے کیونکہ اس کو تیار کرنے میں اس نے محنت کی ہے۔“