Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
رہن کا بیان
رہن (رکھے ہوئے) جانور پر سواری کرنا اور اس کا دودھ پینا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 1137
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سواری کا جانور اگر رہن میں ہو تو اس کے خرچ کے بدلے سواری کی جائے اور اگر دودھ والا جانور رہن میں ہو تو خرچ کے بدلے اس کا دودھ پیا جائے اور جو کوئی سواری کرے یا دودھ پیے، وہی اس کا خرچ اٹھائے۔