Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
شراکت کا بیان
کیا یہ جائز ہے کہ تقسیم میں قرعہ ڈالا جائے؟
حدیث نمبر: 1135
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کی مثال جو اللہ کی حدود پر قائم ہو اور (اس کی) جو ان میں مبتلا ہو گیا ہو مثل ان لوگوں کے ہے جنہوں نے ایک کشتی کے حصے بذریعہ قرعہ باہم تقسیم کر لیے تو بعض لوگوں کے حصہ میں اوپر کا طبقہ آیا اور بعض کے حصے میں نیچے کا طبقہ تو جو لوگ نیچے رہتے تھے ان کو جب پانی لینے کی ضرورت ہوتی تھی تو اپنے اوپر والوں کے پاس جاتے پھر ان لوگوں نے یہ کہا کہ کاش! ہم اپنے حصہ میں سوراخ کر لیتے اور (وہیں سے پانی لے لیا کرتے) اپنے اوپر والوں کو تکلیف نہ دیتے۔ پس اب اگر وہ اوپر والے ان نیچے والوں کو ان کے ارادوں کے موافق چھوڑ دیتے ہیں تو سب ہلاک ہو جائیں گے اور اگر وہ ان کے ہاتھ پکڑ لیں گے تو وہ بھی بچ جائیں گے اور سب دوسرے بھی بچ جائیں گے۔