Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
ظلم اور مال غصب کرنے کے بیان میں
مظالم کے قصاص کا بیان۔
حدیث نمبر: 1113
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایماندار جب جہنم سے محفوظ رہنے کا حکم پائیں گے تو ایک پل پر جو جنت اور دوزخ کے درمیان ہے روک لیے جائیں گے پھر وہ اپنے ان مظالم کا جو ان میں باہم دنیا میں ہوئے تھے قصاص لیں گے، یہاں تک کہ جب وہ پاک صاف ہو جائیں گے تو انھیں دخول جنت کی اجازت دی جائے گی۔ پس قسم ہے اس کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے کہ ہر شخص اپنے گھر (مسکن) کو جنت میں اس سے زیادہ پہچان لے گا جس طرح وہ اپنے مسکن کو دنیا میں جانتا تھا۔