Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
گری پڑی چیزوں کے بیان میں
اگر کوئی کھجور راستہ میں پڑی ہوئی پائے (تو اس کو اٹھائے یا نہیں؟)۔
حدیث نمبر: 1112
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میں اپنے گھر لوٹ کر جاتا ہوں تو اپنے بستر پر کھجور پڑی ہوئی پاتا ہوں پھر اس کو اٹھاتا ہوں تاکہ اسے کھاؤں مگر پھر مجھے خوف ہوتا ہے کہ وہ صدقہ کی نہ ہو لہٰذا میں اسے پھینک دیتا ہوں۔