Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان
حوض اور مشک کا مالک اس کے پانی کا زیادہ حقدار ہے (جو باقی رہ جائے وہ دوسروں کو دے)۔
حدیث نمبر: 1095
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین آدمی ایسے ہوں گے جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہ فرمائے گا اور نہ ان کی طرف نظر (رحمت) فرمائے گا (1) وہ شخص جس نے اپنے مال پر قسم کھائی کہ اس نے اس کی زیادہ رقم دی ہے اور وہ جھوٹا ہو (2) وہ شخص جس نے عصر کے بعد کسی مسلمان کا مال بٹورنے کے لیے جھوٹی قسم کھائی (3) وہ شخص جس کے پاس اپنی حاجت سے زیادہ پانی ہو مگر وہ لوگوں کو نہ دے تو اللہ (قیامت میں اس سے) فرمائے گا کہ آج میں تجھے اپنے فضل سے روکتا ہوں جس طرح تو لوگوں کو فاضل پانی سے روکتا تھا جس کو تو نے پیدا نہیں کیا تھا۔