مختصر صحيح بخاري
مساقات کا بیان
اس شخص کا گناہ جس نے مسافر کو پانی (پینے سے) روکا۔
حدیث نمبر: 1093
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”تین آدمی ایسے ہوں گے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ ان کو دیکھنا بھی پسند نہیں فرمائے گا اور نہ انھیں (گناہوں سے) پاک فرمائے گا اور ان کو سخت عذاب دیا جائے گا (1) وہ شخص جو راستے میں ہو اور اس کی حاجت سے زیادہ پانی اس کے پاس ہو پھر وہ پانی مسافر کو نہ دے (2) وہ شخص جو کسی امام سے بیعت کرے محض دنیا کے لیے کہ اگر وہ اس کو کچھ دنیاوی حصہ دے تو وہ خوش رہے اور اگر نہ دے تو ناخوش ہو جائے۔ (3) وہ شخص جو عصر کے بعد اپنا مال فروخت کرنے کے لیے کھڑا ہو جائے اور کہے کہ اس اللہ کی قسم جس کے سوا کوئی معبود نہیں کہ مال کی میں نے اتنی اور اتنی قیمت ادا کی ہے۔ پھر کوئی شخص اس کو صحیح سمجھ لے (اور اس چیز کو خرید لے) پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”جو لوگ اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کو تھوڑی قیمت پر فروخت کر دیتے ہیں .... آخر آیت تک۔ (آل عمران: 77)