مختصر صحيح بخاري
کاشتکاری کا بیان
((باب))
حدیث نمبر: 1087
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن یہ بیان فرما رہے تھے اور (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک گاؤں کا آدمی بیٹھا ہوا تھا: ”ایک شخص اہل جنت میں سے اپنے پروردگار سے کھیتی کرنے کی اجازت طلب کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا کہ کیا تو جس حالت میں ہے اس میں خوش نہیں ہے“ وہ عرض کرے گا کہ ہاں خوش تو ہوں لیکن میں چاہتا ہوں کہ کھیتی کروں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر وہ بیج بوئے گا تو اس کا اگنا اور بڑھنا اور کٹنا پلک جھپکنے سے پہلے ہو جائے گا اور اس کی پیداوار کے ڈھیر پہاڑوں کے برابر ہو جائیں گے تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ اے ابن آدم! تو کسی چیز سے سیر ہی نہیں ہوتا۔“ تو وہ اعرابی کہنے لگا کہ یا رسول اللہ! آپ ایسا شخص کسی قریشی یا انصاری کو پائیں گے اس لیے کہ وہی لوگ کاشتکار ہیں اور ہم تو کاشتکار نہیں ہیں۔ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرانے لگے۔