مختصر صحيح بخاري
کاشتکاری کا بیان
آدھی (یا کم و زیادہ) پیداوار پر بٹائی کرنا۔
حدیث نمبر: 1080
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس (مزارعت) سے منع نہیں فرمایا بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”اگر کوئی شخص تم میں سے (اپنی زمین) اپنے بھائی کو مفت ہی دیدے تو اس سے بہتر ہے کہ وہ اس پر کچھ کرایہ لے۔“