Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
کاشتکاری کا بیان
زرعی آلات میں بہت زیادہ مشغول رہنے اور جائز حدود سے تجاوز کرنے کا برا انجام۔
حدیث نمبر: 1072
سیدنا ابوامامہ الباہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک ہل کا پھال اور کھیتی باڑی کرنے کا ایک آلہ دیکھا تو کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: یہ آلہ کسی قوم کے گھر میں داخل نہیں ہوتا مگر اللہ تعالیٰ اس کو ذلیل و خوار کر دیتا ہے۔