Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
وکالت کے بیان میں
ایک شریک کا دوسرے شریک کے لیے تقسیم وغیرہ میں وکیل ہو جانا۔
حدیث نمبر: 1064
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں کچھ بکریاں دیں تاکہ وہ صحابہ رضی اللہ عنہم میں تقسیم کر دیں تو (تقسیم کے بعد) بکری کا ایک بچہ باقی رہ گیا۔ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی قربانی تم کر لو۔ (وکیل کا مطلب نائب یا قائم مقام)۔