مختصر صحيح بخاري
اجرتوں کے بیان میں
مرد صالح کو مزدوری پر لگانا (جائز ہے)۔
حدیث نمبر: 1054
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور میرے ہمراہ دو اشعری (قبیلے کے) آدمی تھے (انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی عہدہ کی خواہش کی)۔ میں نے عرض کی کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ کوئی منصب چاہتے ہیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کوئی عہدہ مانگے ہم اس کو ہرگز عہدہ نہیں دیتے۔ (یعنی عامل نہیں بناتے، نوکری نہیں دیتے)۔