مختصر صحيح بخاري
شفعہ کے بیان میں
کون سا پڑوسی شفعہ کا زیادہ حقدار ہے؟
حدیث نمبر: 1053
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے دو پڑوسی ہیں، میں ان میں سے پہلے تحفہ تحائف کس کو بھیجا کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کا دروازہ تم سے زیادہ قریب ہو۔