Note: Copy Text and to word file

مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
کتے کی قیمت (وصول کرنا کیسا ہے؟)
حدیث نمبر: 1048
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زنا کی اجرت اور کہانت کی اجرت لینے سے منع فرمایا ہے۔