مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
مردہ جانور اور بتوں کی خرید فروخت کیسی ہے؟
حدیث نمبر: 1047
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”بیشک اللہ نے اور اس کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شراب، مردہ جانور اور بتوں کو فروخت کرنا حرام کر دیا ہے۔“ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ: مردہ جانور کی چربی کے بارے میں آپ کیا ارشاد فرماتے ہیں۔ اس لیے کہ وہ کشتیوں میں لگائی جاتی ہے اور بھی حرام ہے۔“ اس کے بعد اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہود کو غارت کرے جب اللہ نے چربی ان پر حرام کر دی تو انھوں نے چربی کو پگھلا کر فروخت کیا اور اس کی قیمت کھا گئے۔“