مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
ایک ساجھی اپنا حصہ دوسرے ساجھی کے ہاتھ فروخت کر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 1042
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر غیر منقسم مال میں شفعہ مقرر فرما دیا ہے لیکن اگر حدود واقع ہو جائیں اور راستہ بدل جائے تو پھر شفعہ نہیں ہے۔