مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
پہلے سے آگے جا کر غلہ لانے والے قافلے کو ملنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 1026
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص کسی کی بیع پر بیع نہ کرے اور مال کی تم لوگ پیشوائی نہ کیا کرو حتیٰ کہ وہ بازار میں پہنچ جائے (اور وہاں فروخت ہو)۔“