Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاع اور مد کی برکت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1016
سیدنا عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کر حرم قرار دیا تھا اور اس کے لیے برکت کی دعا کی اور میں نے مدینہ کو حرم قرار دیا ہے، جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کو حرم قرار دیا تھا اور میں نے مدینہ کے مد اور صاع میں برکت کی دعا کی جس طرح ابراہیم علیہ السلام نے مکہ کے لیے دعا کی۔