مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
مکروفریب کا خریدوفروخت میں مکروہ ہونا۔
حدیث نمبر: 1008
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ مجھے خریدوفروخت میں اکثر نقصان رہتا ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم خریدوفروخت کیا کرو تو کہہ دیا کرو کہ (یعنی خریدوفروخت میں) دھوکا یا نقصان نہیں دینا چاہیے۔“