مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
ان کپڑوں کی تجارت جن کا پہننا مرد اور عورت کے لیے ناجائز ہے۔
حدیث نمبر: 1006
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے ایک مسند خریدی جس میں تصویریں تھیں پھر جب اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا تو دروازے پر کھڑے ہو گئے گھر کے اندر نہ گئے (تو عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں) جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک میں ناراضگی (کی کیفیت) دیکھی تو میں نے کہا یا رسول اللہ! میں اللہ اور اس کے رسول کے سامنے توبہ کرتی ہوں، میں نے کیا گناہ کیا؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:“ یہ مسند کیسی ہے؟“ میں نے عرض کی کہ یہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے خریدی ہے تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بیٹھیں اور اس پر تکیہ لگائیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان تصویروں کے بنانے والوں پر قیامت کے روز عذاب کیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ جو صورتیں تم نے بنائی ہیں ان کو زندہ کرو۔“ مزید آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس گھر میں تصویریں ہوتی ہیں وہاں فرشتے نہیں جاتے۔“