Note: Copy Text and to word file

مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں
کھجوروں کی مختلف قسموں کا ایک ہی جگہ ملا کہ بیچنا کیسا ہے؟
حدیث نمبر: 997
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں مختلف اقسام کی ملی جلی کھجوریں ملا کرتی تھیں تو ہم ان کے دو صاع ایک صاع (ایک ہی قسم کی اچھی کھجور) کے عوض فروخت کر دیتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو صاع، ایک صاع کے عوض فروخت نہ کرو اور نہ دو درہم ایک درہم کے عوض (کیونکہ یہ سود ہے)۔