Note: Copy Text and Paste to word file

مختصر صحيح بخاري
اعتکاف کے بیان میں
معتکف بغیر ضرورت اپنے گھر نہ جائے۔
حدیث نمبر: 979
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر میری طرف جھکا دیتے تھے اس حال میں کہ آپ مسجد میں (معتکف) ہوتے تھے پس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کنگھی کر دیتی تھی اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم معتکف ہوتے تھے تو گھر میں بغیر ضرورت کے تشریف نہ لاتے تھے۔