Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کے لیے جس پر سایہ کیا گیا تھا یہ فرمانا ”(اس طرح) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہے“۔
حدیث نمبر: 947
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی سفر (غزوہ فتح) میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ہجوم دیکھا اور ایک شخص کو دیکھا کہ اس پر سایہ کیا گیا تھا۔ فرمایا: اس کو کیا ہوا؟ تو لوگوں نے عرض کی کہ یہ شخص روزہ دار ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس حالت میں) سفر میں روزہ رکھنا اچھا نہیں ہیں (کیونکہ اس مسئلہ میں رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار ہے دیکھئیے پچھلی حدیث باب: سفر میں روزہ رکھنا اور افطار کرنا)