مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
سحری کھانے میں برکت ہونا ثابت ہے مگر وہ واجب نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 936
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اے لوگو!) سحری کھاؤ، اس لیے کہ سحری کھانے میں برکت ہوتی ہے۔ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرنے سے عملی فائدہ بھی ہے اور آخرت کا ثواب بھی)۔“