Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
سحری کھانے میں اور نماز فجر میں کتنا وقت ہونا چاہیے؟
حدیث نمبر: 935
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سحری کھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے کھڑے ہو گئے۔ (سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے ان سے) پوچھا کہ اذان اور سحری کے درمیان کتنا وقت تھا؟ تو انھوں نے کہا کہ جتنے وقت میں پچاس آیتوں کی تلاوت کی جا سکے۔