مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ”جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھو اور جب (شوال کا) چاند دیکھو تو موقوف کر دو“۔
حدیث نمبر: 928
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مہینہ (کم از کم) انتیس دن کا ہوتا ہے پس تم جب تک چاند نہ دیکھو لو روزہ نہ رکھو پھر اگر مطلع ابرآلود ہو جائے (یعنی آسمان پر بادل چھا جائیں اور تم چاند نہ دیکھ سکو) تو تیس دن کا شمار پورا کر لو۔“