مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں
رمضان یا ماہ رمضان کیا کہا جائے اور اس شخص کی دلیل جو دونوں طرح کہنا درست جانتا ہے۔
حدیث نمبر: 924
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم (رمضان کا) چاند دیکھو تو روزے رکھنا شروع کر دو اور جب تم (عیدالفطر کا) چاند دیکھو تو روزہ رکھنا ترک کر دو پھر اگر تمہارا مطلع ابرآلود ہو (یعنی بادل چھا جائیں) تو تم اس کے لیے اندازہ کر لو (یعنی 30 پورے کر لو)۔“