مختصر صحيح بخاري
فضائل مدینہ کے بیان میں
مدینہ برے آدمی کو نکال دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 916
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی پھر وہ دوسرے دن بخار میں مبتلا ہو کر آیا اور کہنے لگا کہ آپ اپنی بیعت واپس لے لیجئیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ انکار فرمایا اس کے بعد فرمایا: ”مدینہ مثل بھٹی کے ہے جو میل کچیل کو نکال دیتی ہے اور عمدہ اور خالص رکھ لیتی ہے۔“