مختصر صحيح بخاري
فضائل مدینہ کے بیان میں
قرب قیامت میں ایمان مدینہ کی طرف سمٹ آئے گا۔
حدیث نمبر: 909
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایمان مدینہ کی طرف اس طرح سمٹ آئے گا جس طرح سانپ اپنے بل کی طرف سمٹ جاتا ہے۔“