مختصر صحيح بخاري
فضائل مدینہ کے بیان میں
مدینہ کے حرم کا بیان۔
حدیث نمبر: 903
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ کے دونوں پتھریلے کناروں کے درمیان جو زمین ہے وہ میری زبان پر حرم ٹھہرائی گئی۔“ (مزید) کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم قبیلہ بنی حارثہ کے پاس تشریف لے گئے تو فرمایا: ”میں خیال کرتا ہوں کہ تم لوگ حرم سے باہر ہو گئے ہو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ادھر ادھر دیکھا اور فرمایا: ”نہیں! تم حرم کے اندر ہو۔“