مختصر صحيح بخاري
شکار کی جزا کا بیان
ایک شخص احرام میں کن کن جانوروں کو مار سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 888
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ موذی جانور ایسے ہیں کہ وہ احرام میں بھی مار دیئے جائیں وہ کوا، چیل، بچھو، چوہا، کاٹنے والا کتا ہیں۔“