مختصر صحيح بخاري
شکار کی جزا کا بیان
جب کوئی شخص احرام والے شخص کو زندہ گورخر ہدیتا دے تو اسے چاہیے کہ قبول نہ کرے۔
حدیث نمبر: 887
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا صعب بن جثامہ لیثی رضی اللہ عنہ نے ایک گورخر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیتاً دیا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم مقام ابواء یا مقام دوران میں تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے واپس کر دیا پھر جب ان کے چہرے پر رنج کا اثر دیکھا تو فرمایا: ”ہم نے صرف اسی وجہ سے واپس کیا کہ ہم احرام باندھے ہوئے ہیں۔“