مختصر صحيح بخاري
حج و عمرہ سے روکے جانا
جب حج و عمرہ سے روک دیا جائے تو پہلے قربانی کرے پھر سر منڈوائے۔
حدیث نمبر: 881
سیدنا مسور رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (جس سال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عمرہ سے روکا گیا تھا) سر منڈوانے سے پہلے قربانی کی تھی اور اپنے صحابہ کو بھی اسی بات کا حکم دیا تھا۔