Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
عمرہ کے بیان میں
تنعیم سے عمرے کا احرام باندھنا۔
حدیث نمبر: 869
سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں حکم دیا تھا کہ وہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہمراہ چلے جائیں اور انھیں تنعیم سے عمرہ کروا لائیں۔ اور سیدنا سراقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے جمرہ عقبہ کے پاس اس وقت ملے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کنکریاں مار رہے تھے تو انھوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! کیا یہ حج کو فسخ کر کے عمرہ کر دینا خاص آپ ہی کے لیے ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں! بلکہ ہمیشہ کے لیے یہ بات جائز ہے۔