مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
قربانی کے جانوروں کو جھول پہنانا اور ان کا صدقہ کر دینا۔
حدیث نمبر: 844
امیرالمؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم فرمایا تھا کہ جو جانور قربانی کیے گئے ہیں ان کے جھولوں اور ان کی کھالوں کو خیرات کر دوں۔