Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
عرفات سے روانہ ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 832
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حجتہ الوداع میں عرفات سے روانہ ہوئے تو کس طرح چل رہے تھے؟ تو سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہجوم میں بھی تیز تیز چل رہے تھے اور جب میدان صاف ہوتا تو اور بھی تیز چلتے۔ راوی (ہشام بن عروہ) کہتے ہیں کہ نص (زیادہ تیز چلنا ہوتا ہے) عنق (تیز چلنے) سے۔