مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
عرفات میں ٹھہرنا چاہیے نہ کہ مزدلفہ میں۔
حدیث نمبر: 831
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (اسلام لانے سے پہلے) عرفہ کے دن میرا ایک اونٹ کھو گیا، میں اس کو ڈھونڈھنے نکلا تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عرفات میں وقوف کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے اپنے دل میں کہا کہ اللہ کہ قسم یہ تو قوم حمس (سخت قوم یعنی قریش) میں سے ہیں پھر یہاں ان کا کیا کام ہے؟