مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
عرفہ (نویں ذوالحجہ) کے دن کا روزہ رکھنا ضروری ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 829
ام فضل رضی اللہ عنہا (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی چچی) کہتی ہیں کہ عرفہ کے دن لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے روزہ میں شک تھا تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کوئی چیز پینے کی بھیجی تو اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نوش فرما لیا (تو معلوم ہو گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ سے نہیں)۔