مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
جو شخص حج کے دوران کعبہ کے اندر نہیں گیا۔
حدیث نمبر: 809
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ کیا پھر کعبہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی (اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک آدمی تھا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں سے چھپائے ہوئے تھا پھر ایک شخص نے عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کے اندر تشریف لے گئے تھے؟ تو انہوں نے کہا ”نہیں۔“