مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
حج مبرور کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 773
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص اللہ کے لیے حج کرے پھر (حج کے دوران) کوئی فحش بات کرے اور نہ گناہ کرے تو وہ حج کر کے اس طرح بےگناہ واپس لوٹے گا گویا کہ آج ہی اس کی ماں نے اسے (بےگناہ اور معصوم) جنم دیا ہے۔“