مختصر صحيح بخاري
حج کے بیان میں
حج مبرور کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 772
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! ہم جہاد کو بہت بڑی عبادت سمجھتے ہیں پس کیا ہم لوگ جہاد نہ کریں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! بلکہ عمدہ جہاد ”حج مبرور“ ہے۔“