Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج کے لونڈی غلاموں کو صدقہ دینا۔
حدیث نمبر: 758
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مری ہوئی بکری دیکھی جو ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی کسی لونڈی کو صدقہ میں دی گئی تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی کھال سے کیوں نہیں فائدہ اٹھاتے؟ تو لوگوں نے عرض کی کہ وہ تو مری ہوئی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حرام تو صرف اس کا کھانا ہے۔